Advertisement
پاکستان

مرتضی سولنگی نے آئی ایم ایف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خبروں کو مسترد کردیا

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اس دعویٰ میں ذرابھر بھی سچائی نہیں ہے بلکہ یہ ایک سینئر سیاستدان کی ذہنی اختراع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 17th 2023, 3:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مرتضی سولنگی نے آئی ایم ایف  کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خبروں کو مسترد کردیا

:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور یورپین یونین کے نمائندوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اس دعویٰ میں ذرابھر بھی سچائی نہیں ہے بلکہ یہ ایک سینئر سیاستدان کی ذہنی اختراع ہے۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی لغو رپورٹس جاری کرنے سے پہلے متعلقہ حکام سے تصدیق کر لیا کریں۔

 

Advertisement