Advertisement
علاقائی

لیسکو کی بجلی چوروں کےخلاف کاروائیاں

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 17 2023، 3:57 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیسکو کی بجلی چوروں کےخلاف کاروائیاں

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی کالج روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او  نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران بیڑ گاں میں ایک کنکشن کوبجلی چوری کرتے پکڑا جہاں میٹر میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

ایس ڈی اوکے مطابق موقع پر ایک ایمبرائڈری یونٹ بجلی چوری سے چلاکر لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

موقع پر کنکشن منقطع کر کے ملزم کیخلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گیں ۔

 

Advertisement
Advertisement