جی این این سوشل

کھیل

آسٹریلیا ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلیا ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نےآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم پوری جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت کینگروز نے 213 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پہلے ہی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

تجارت

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ہے، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، برطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران برطانوی نائب وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں جس میں پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا، اپنی برطانوی ہم منصب سے کہا کہ یہ پاکستانیوں کا اہم مسئلہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت کے وزیر نے پی آئی اے سے متعلق اتنہائی غیر زمہ دارانہ بیان دیا جس سے صورتحال خراب ہوئی، پروازوں کی بحالی کے معاملے پر یورپی یونین سے بھی گفتگو جاری ہے۔

اسحاق  ڈار نے کہا کہ جب میں برطانیہ کے لیے سفر کررہا تھا توسفر کے  دوران ہی بھی بہت سے پاکستانی جہاز میں ساتھ بیٹھے تھے تو انہوں نے مجھ سے پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ، انہوں نے کہا کہ پروازوں کی بحالی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جارہی ہے جب کہ ہوابازی کے شعبے کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں، ہوابازی کے شعبے میں عالمی معایرات کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پورپ میں پروزوں کی بحالی کے لیے یورپی ممالک اور برطانیہ سے الگ الگ مذاکرات کررہے ہیں، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

کراچی : مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714 روپے کم ہو کر 224194 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 2497ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کم ہو کر 2850 روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کم ہو کر 2443.41 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی  نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا، انھوں نے پانچ ستمبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور ہونے پر کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کو بانی چیئرمین سے ملاقات میں میرا استعفی پہنچانے کا کہا تھا، میں بانی چیئرمین کا مشکور ہوں انہوں نے میرا استعفی منظور کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll