جی این این سوشل

پاکستان

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ملک کی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ،نگران وزیر خزانہ

اسلام آباد میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ملک کی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ،نگران وزیر خزانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور کی نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے اور اصلاحات پر کامیابی سے عملدرآمد کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا معیشت کے استحکام اور متوازن ترقی کے حصول کے لئے حکومت کوششیں جاری رکھے گی جس کیلئے قرضوں کے بوجھ میں کمی لائی جائے گی اور ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں نظم و نسق اصلاحات لائی جائیں گی۔

کھیل

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 13 دن آرام کے بعد 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ 

چوتھا میچ فلہم اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیورپول اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ،لیورپول میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ 14 ستمبر کا ساتواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور ایورٹن کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزراء،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا۔ سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو سکولوں اور ہسپتالوں کے متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی نے روٹی اورآٹا سستا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کو سراہا۔ چیف منسٹر انیشیٹوز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی خان میں روٹی، آٹا اور سبزیوں کے نرخ دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نکاسی آب میں بہتری کیلئے پنجاب بھر میں واسا قائم کریں گے۔دفاتر میں جو لوگ کام نہیں کرتے، ان سے نجات حاصل کرلی جائے۔

ڈورن کے ذریعے صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈے پر مسافروں کی سہولت کے پیش ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ کسان کارڈ پراجیکٹ میں کاشتکاروں کی دلچسپی قابل قدر ہے۔ شہروں  میں مویشی رکھنے کی ممانعت ہے۔ جانور باہر منتقل کئے جائیں۔ سڑکوں میں پڑے گڑھے فوری طور پر مرمت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں ویران اور بنجر ایریاز پر شجرکاری کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ کا اصل فیڈ بیک عوام کے ذریعے سامنے آتا ہے۔ پولیس افسران خود فون کرکے عوام سے مسائل کے حل کے بارے میں دریافت کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرائم سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری ہونی چاہیے۔ یکساں ڈیزائن کی ریڑھیوں کو مقررہ مقام پر رہنے کا پابند بنا یا جائے۔ ”ستھرا پنجاب“پر پیش رفت کا جائزہ،ارکان اسمبلی نے تجاویز پیش کیں۔ڈی جی خان میں ایجوکشن رینکنگ اور ہیلتھ انڈیکیٹر کا بھی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں سے ادویات کی چوری اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتالوں سے میڈیسن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ فنکشنل واٹر فلٹر یشن پلانٹ سٹریٹ لائٹس کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے آگاہ کیاگیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جرائم میں کمی کے رحجان کو سراہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،وزیر معدنیات شیر علی گورچانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل،اے سی ایس ساؤتھ فواد ربانی،اے آئی جی کامران خان،سیکرٹری سکولز،کمشنر،آر پی او اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے فوٹو لائبریری میں نیا فیچر متعارف کرا دیا

نئے فیچر ’’ آسک فوٹوز ‘‘سے صارفین مخصوص مناظر یا لمحات تلاش کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے فوٹو لائبریری میں نیا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل کا جیمنی اے آئی ماڈلز کے ذریعے فوٹو لائبریری میں نیا فیچر ’’ آسک فوٹوز ‘‘ متعارف

گوگل نے جیمنی اے آئی ماڈلز کے ذریعے فوٹو لائبریری میں نیا فیچر ’’ آسک فوٹوز ‘‘ متعارف کروا دیا ہے جس سے صارفین مخصوص مناظر یا لمحات تلاش کر سکیں گے اور گوگل فوٹوز انہیں سب سے زیادہ متعلقہ نتائج فراہم کرے گا۔

آسک فوٹو ز ایک جدید ترین سرچ ٹول ہے جو صارفین کو اپنی تصویری لائبریری کے ساتھ بات چیت کے انداز میں بات چیت کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو باقاعدہ مطلوبہ الفاظ کو تلاش کرتا ہے ، آسک فوٹوز سے آپ پیچیدہ سوالات پوچھ سکتے ہیں یا مخصوص یادیں تلاش کرنے کے لیے منظرنامے بیان کر سکتے ہیں، یہ آپ کی تصاویر میں موجود تفصیلات کی بنیاد پر جواب دے گا۔

گوگل کے مطابق آسک فوٹوزایک مشترکہ البم کے لیے بہترین تصاویر چننا یا ٹرپ کا خلاصہ کرنے جیسے کاموں میں بھی مدد کرتا ہے۔آسک فوٹوز کے نئے فیچر تک رسائی اور اسے گوگل لیبز کے حصے کے طور پر امریکا میں منتخب صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔گوگل کی دیگر خصوصیات کی طرح، ڈیٹا پرائیویسی اولین ترجیح ہے، گوگل نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ان کی تصاویر اور ذاتی معلومات کو اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll