جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کپ 2023/24 کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا

کراچی وائٹس سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کپ 2023/24 کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاکستان کپ 24۔2023 کا فائنل کل(اتوار کو) کراچی وائٹس اور پشاور ریجن کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے فاٹا کے خلاف 44 رنز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے ملتان ریجن کو 43 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

کراچی وائٹس سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ پشاور ریجن کو صاحبزادہ فرحان لیڈ کریں گے ۔فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔

 

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی  انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ موخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل کو منایا جائے گا، مولانا فضل الرحمن اور سردار اختر مینگل سے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے حمایت مانگی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارکان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ مشترکہ اجلاس سے قبل تمام ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں موجود رہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لیگی ارکان کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ، فی تولہ سونہ 1400 روپے سستا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 994روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کی کمی سے 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2481ڈالر کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ  دو روز میں سونے کے نرخوں میں 2400 روپے کی کمی ہو گئی ہے، دس گرام سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll