جی این این سوشل

علاقائی

لاہور ڈیفینس فیز 7میں کارڈرائیور نے کم عمر بچے کو کچل دیا

کار ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور موقع سے فرار ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ڈیفینس فیز 7میں کارڈرائیور نے کم عمر بچے کو کچل دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : لاہور ڈیفینس فیز 7 میں ایک اور کار سوار لڑکے نے تیز رفتاری میں ایک 15سالہ  لڑکے کو کچل دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر لڑکا روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے کچل دیا ۔

کار ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

 

پاکستان

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سردار اختر مینگل کا  قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں آج قومی اسمبلی سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔ بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کو دلچسپی نہیں ہے۔

سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، اب کسی ادارے پر یقین نہیں رہا۔ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے کہ پکوڑوں کی دکان لگا لوں۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی امور بشمول افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاشی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں باہمی اور علاقائی امور بشمول افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاشی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا گیا۔

امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ترجمان جوناتھن لالی کے مطابق امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سفیر ڈونلڈ بلوم اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وسیع باہمی اور علاقائی اُمور، بشمول افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اور امریکی سفیر کی ملاقات میں  پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ سفیر بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے  بارے  میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران نے 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ہیں جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ عمران خان سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll