جی این این سوشل

کھیل

ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

اسٹیڈیم میں بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

واضع رہے کہ آسٹریلیا اب تک 5 دفعہ کرکٹ ورلڈ کپ جیت چکا ہے جس میں 1987،1999،200،2007 اور 2015 کے ورلڈ کپ شامل ہیں جبکہ انڈیا صرف دو بار کرکٹ کی دنیا کا بادشاہ بنا ہے جس میں 1983 اور 2011 کے ورلڈ کپ شامل ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ 2023 میں کرکٹ کی دنیا کے بادشاہ کا تاج کس کے سر سجتا ہے۔

موسم

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے،محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

لاہور : ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں  کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم خوشگوار رہے گا تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ گوادر سے دور ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ایک اور سمندری طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ تاہم کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور سیوریج اور بارش کا پانی سڑکوں پر موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ پاکستان نے تیسرے روز بنگلادیش کو 262 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود اور صائم ایوب اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

 بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے۔ لٹن داس اور مہدی حسن نے ساتویں وکٹ پر 165 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 وکٹ لیے۔

بنگلادیش کے بیٹر لٹن داس نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 6 وکٹ جلدی گر جانے کی وجہ سے دباؤ تھا لیکن مہدی حسن میراز نے مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی اور پاکستانی بولنگ لائن کا دباؤ کم کیا۔

پاکستان اس وقت میچ میں واضح برتری حاصل کر رہا ہے۔ اگر پاکستان اپنی دوسری اننگز میں بڑی برتری حاصل کر لیتا ہے تو بنگلادیش کے لیے میچ جیتنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

ملزم آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں ایک قیدی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق یہ واقعہ 29 اگست کو جیل کی چکر مسجد کے قریب پیش آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی آتش حسین نے اپنے ساتھی قیدی انجم سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور اس پر کٹر سے حملہ کر دیا۔ آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی قیدی کا فوری طور پر طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔

اس واقعے کے سلسلے میں جیل حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال گواہ ہیں۔

 جیل انتظامیہ نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll