ماضی میں ن لیگ کی قیادت کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، مسلم لیگ ن
گزشتہ 5 سالوں سے اس ملک کے نظام انصاف، عوام اور اپوزیشن کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کی مختلف مقدمات میں بریت کے ساتھ لاڈلا کے منسلک ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف کا نظام برسوں پرانے داغ صاف کر رہا ہے تو کیا غلط ہے۔ کیا یہ لاڈلا پن ہے کہ ایک شخص جو تین بار وزارت عظمیٰ کے لیے منتخب ہوا اسے ہر بار عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی بیٹی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا
مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ن لیگ کی قیادت کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، گزشتہ 5 سالوں سے اس ملک کے نظام انصاف، عوام اور اپوزیشن کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، نوجوان اور عوام کو پتہ ہونا چاہیے ملک کے ساتھ کس قسم کا کھلواڑ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں نیب نے لاہور میں ایک صاف پانی کا مقدمہ بنایا، شہبازشریف کو صاف پانی کے مقدمے میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا، سیاسی انجینئرنگ کر کے شہبازشریف کو جیل بھیجا گیا، کل شہبازشریف عدالت سے سرخرو ہوئے، یہ وہ مقدمات ہیں جو جھوٹ پر بنائے گئے تھے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کے ساتھ وفا نبھائی، بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرتاحیات نااہل کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں طیبہ گل کو اغوا کیا گیا، چیئرمین نیب کو طیبہ گل کے ذریعے بلیک میل کیا گیا، شہبازشریف کی بیٹیوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے، پی ٹی آئی دور میں جج کے کمرے سے لوگ منہ چھپاتے ہوئے نکلتے تھے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یو کے ہائی کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی تھی پنجاب کے اندر تمام پراجیکٹس شفاف طریقے سے لگے، آج پی ٹی آئی والے کسی بات کا سامنا نہیں کر سکتے، کہتے ہیں ہم پر ظلم ہو رہا ہے، کرپشن کی ہوتی ہے تو شہبازشریف کی طرح کوئی یہ نہیں کہتا کہ میرا حساب لو، کرپشن کی ہوتی ہے تو پھر 9 مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں صنعت کام کر رہی تھی، روزگار مل رہا تھا، آج ملک کے اندر مہنگائی ہے، کس کا گلا پکڑا جائے؟ آج جوابات کس سے لئے جائیں؟ اپنی بار 190 ملین کھا گئے، توشہ خانہ کھا گئے جواب نہیں دیا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرا کیس دہشتگردی کی عدالت میں چل رہا ہے، آج بھی ہم اپنے مقدمات کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ ہم پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات ہیں، کہاں ہیں وہ لوگ جو چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر الزامات لگاتے تھے، رانا ثنا اللہ آج بھی پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعد رفیق آج بھی لاہور کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 19 گھنٹے قبل

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 14 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 18 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 19 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل










