Advertisement
پاکستان

امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کی نواز شریف اور جہانگیر ترین سے ملاقات کی اندرونی کہانی

امریکی سفیر نے نوازشریف کو وطن واپسی پر مبارک باد

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 19th 2023, 8:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کی نواز شریف اور جہانگیر ترین سے ملاقات کی اندرونی کہانی

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نوازشریف اور جہانگیر ترین سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے سب سے پہلے نوازشریف کی صحت بارے دریافت کیا ۔امریکی سفیر نے نوازشریف کو وطن واپسی پر مبارک باد بھی دی۔ ڈونلڈ بلوم نے نواز شریف کو کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آپ پاکستان کے ایک بڑے لیڈر ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ لگتا ہے آپ میرے بارے ساری معلومات لیکر آئے ہیں۔ دونوں کے درمیان عام انتخابات اور پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کےلیے ہمارے پاس مکمل ایجنڈا اور پلان موجود ہے۔ دو طرفہ تعلقات پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم عزت دو اور عزت لو والے فارمولے پر چلیں گے۔ہم کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں تحریک انصاف چھوڑنے کی وجوہات پر بات ہوئی ۔ جہانگیرترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور تحریک انصاف کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے۔جہانگیر ترین اور وفد سے ملاقات کے دوران ملکی معیشت پر بھی گفتگو ہوئی۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 15 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 4 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 14 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 20 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement