جی این این سوشل

پاکستان

مالدیپ کے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں ،مرتضی سولنگی

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے مالدیپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مالدیپ کے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں ،مرتضی سولنگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے مالدیپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مالے میں مالدیپ کے نئے منتخب صدر محمد معیزو سے ملاقات میں کہا پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک گہرے برادرانہ رشتے میں منسلک ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا سارک رکن ملک کے طور پر پاکستان مالدیپ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

وزیر اطلاعات نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور پاکستان کے عوام کی طرف سے محمد معیزو  کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں پاک مالدیپ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مالدیپ کے لئے سفیر کی تعیناتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیر اطلاعات نے صدر معیزو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

پاکستان

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

محصور غزہ میں آج (ہفتہ) اسرائیل کے جاری حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بدھ کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملے میں بیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم بائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گزشتہ رات چھاپوں میں گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی، ایک خاتون، سابق قیدی اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں مزید حمایت ملنے کا امکان

سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں  مزید حمایت ملنے کا امکان

امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہونےکے بعد اورکملا ہیرس کےامریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد مسلم ووٹرز کی بڑی تعداد ڈیموکریٹ پارٹی کیساتھ جڑ گئی ہے۔


کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق 29فیصد امریکی مسلمان کملاہیرس کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ ہیں تاہم گرین پارٹی کی امیدوار جل سٹین کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ امریکی مسلمانوں کی تعدا28فیصد ہے۔


جب جو بائیڈن صدارتی امیدوار تھے تو انہیں صرف7فیصد امریکی   مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی جبکہ سٹین کو اس وقت36فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی، امریکن پیپلزپارٹی کے امیدوار کورنل ویسٹ کو25فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی۔


سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں صہیونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنینپر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، اسرائیلی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیئے  اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو بھی شدید تحفظات ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کے بین الاقوامی اداروں کے کارکنوں پر حملوں کے باعث غذائی اجناس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll