جی این این سوشل

پاکستان

حجاج کرام کیلئے حج کرایوں میں کمی کے مذاکرات جاری ہیں ،وزیر مذہبی امور

تقریباً نوے ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے اور سب کو بلامعاوضہ انٹرنیٹ پیکیج کے ساتھ سمیں فراہم کی جائیں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حجاج کرام کیلئے حج کرایوں میں کمی کے مذاکرات جاری ہیں ،وزیر مذہبی امور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر مذہی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ عازمین حج کیلئے پروازوں کے کرایوں میں کمی کے بارے میں فضائی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

کراچی بزنس فورم کے زیرا نتظام کراچی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال تقریباً نوے ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے اور سب کو بلامعاوضہ انٹرنیٹ پیکیج کے ساتھ سمیں فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیرمذہبی امور  نے کہا کہ حج درخواستوں اور انتظامات کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔انیق احمد نے کہا کہ حکومت خواتین عازمین حج کے لئے عبایہ فراہم کرے گی جس پر پاکستانی جھنڈا بنا ہوگا۔

پاکستان

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

محصور غزہ میں آج (ہفتہ) اسرائیل کے جاری حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بدھ کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملے میں بیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم بائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گزشتہ رات چھاپوں میں گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی، ایک خاتون، سابق قیدی اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجلی کے نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اخراجات کم کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، 2013  میں بھی ہم نے ورثے میں ملنے والے بجلی کے معاملے کو حل کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام بارے بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ نواز شریف نے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی  اس کے علاوہ پارٹی کو سرگرم اور منظم کرنے کے لئے تجاویز اجلاس میں پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج وہی لوگ چیخ رہے ہیں جو ان حالات کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں،  2017  میں ایک اناپرست اور ضدی نے اپنی ناتجربہ کاری سے ملکی ترقی کو تباہ کیا، آج چور مچائے شور والا معاملہ ہے، یہ آج کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll