پاکستان پیپلز پارٹی عوامی، پارلیمانی اور سیاسی جماعت ہے اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے


اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی، پارلیمانی اور سیاسی جماعت ہے اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوگوجر خان کی یونین کونسل گہنگریلہ کے دورہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ جاوید اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ بھی موجود تھے۔
اسپیکر نے سوڑہ یونین کونسل گہنگریلہ گوجر خان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی، پارلیمانی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کو پیپلز پارٹی نے جو عزت بخشی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں عام ورکر کو عزت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو مشکل سے نکالنے کے لیے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی بقا کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں عوام کی مدد سے حکومت بنائے گی

کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 24 منٹ قبل
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 19 منٹ قبل

8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
- 2 گھنٹے قبل