- Home
- News
سابق امریکی خاتون اول روزالین کارٹر 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
ان میں مئی میں ڈیمینشیا کی تشخیص کی گئی تھی
اشنگٹن: سابق امریکی خاتون اول روزالین کارٹر 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر جمی کارٹر اور ان کی اہلیہ کی تنظیم کارٹر سینٹر نے اعلان کیا کہ سابق امریکی خاتون اول روزالین کارٹر گزشتہ روز ریاست جارجیا میں اپنی رہائش گاہ پر 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ان میں مئی میں ڈیمینشیا کی تشخیص کی گئی تھی۔ جمی کارٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی تمام کامیابیوں میں روزالین برابر کی شراکت دار تھیں ۔ سابق ڈیموکریٹ صدر نے کہا کہ اہلیہ نے انہیں ہمیشہ دانشمندانہ رہنمائی فراہم کی اور ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی مہموں کے دوران ہم نے ہمیشہ روزالین کارٹر کی امید، گرمجوشی،گہری محبت اور شراکت کو محسوس کیا۔
سابق صدر بل کلنٹن اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے روزا لین کارٹر کو ہمدرد شخصیت اور انسانی وقار کی پرعزم چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزالین کارٹر کی خدمات کے لیے ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکی صدر رہے، وہ 1971 سے 1975 تک جارجیا کےگورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 5 گھنٹے قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل