جرم

بیٹی نے پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کر دیا

خوشاب پولیس نے قتل کے دل خراش واقعے کا معمہ حل کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 21 2023، 10:18 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیٹی نے پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کر دیا

خوشاب پولیس نے قتل کے واقعے کا معمہ حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں مقتول کی بیٹی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ کی حدود  سبھرال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا گیا۔ پولیس کو بتایا گیا کہ مقتول نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی ہے۔

حکام کے مطابق پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش شروع کر دی جسے یہ ثابت ہوا کہ یہ کوئی خود کشی نہیں بلکہ قتل ہے اور قاتل کوئی اور نہیں مقتول کی بیٹی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ مہوش نے اپنے دوست عاصم کے ساتھ ملکر قتل کیا ہے، ملزمہ نے واردات سے پہلے کھانے میں باپ کو نیند والی گولیاں دیں اور رات کے پچھلے پہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ حکام کے مطابق مبینہ طور پر ملزمہ مہوش اپنے پڑوسی ملزم عاصم سے شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اسکا باپ راضی نہ تھا۔