سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیاں ،3 دہشت گرد مارے گئے
جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں کی گئی ایک الگ کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا


راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات پر کارروائیاں کیں ، ان کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر 2023 کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گرد مارے گئے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں کی گئی ایک الگ کارروائی میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا۔ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہواجو سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں استعمال ہوتا رہا۔
ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان ضلع کے غوریوم میں پیش آیا جہاں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سپاہی شاہ زیب (عمر 26 سال، رہائشی ضلع راولپنڈی) شہید ہوگیا۔علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔\

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- ایک گھنٹہ قبل

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 33 منٹ قبل

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- 28 منٹ قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 6 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل