اکتوبر میں ملک میں 9ہزار572گیگا واٹ آوورز بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی


اسلام آباد: ملک میں بجلی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4فیصد کی نمو ہوئی ہے۔
نیپرا اور ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں 53ہزار712گیگا واٹ آوورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملک میں 51ہزار786گیگا واٹ آوورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ اکتوبر میں ملک میں 9ہزار572گیگا واٹ آوورز بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 11فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 10ہزار705گیگا واٹ آوورزبجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں بجلی کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر28فیصد کی کمی ہوئی ۔
ستمبرمیں ملک میں 13ہزار340گیگا واٹ آوورز بجلی کی پیداوار حاصل کی گئی تھی جو اکتوبرمیں کم ہوکر10ہزار705گیگا واٹ آوورز ہوگئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پن بجلی سے 19ہزار647،آر ایل این جی 9ہزار726، نیوکلیئر8ہزار259،کوئلہ8ہزار330، گیس 4ہزار52 ، ہواایک ہزار955، شمسی 314، فرنس آئل ایک ہزار185اور دیگر ذرائع سے 102 گیگاواٹ آوورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 15 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 16 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
