جی این این سوشل

کھیل

عمر گل اور سعید اجمل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

ٹیم کی پہلی اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمر گل اور سعید اجمل پاکستانی کرکٹ ٹیم  کے  بولنگ کوچ مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان ٹیم کے سابق گیند باز عمر گل اور سعید اجمل کو کرکٹ ٹیم کا فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹرز کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

عمر گل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

سابق کرکٹر نے 2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں ۔130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور 60 ٹی20 انٹرنیشنل میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔ انہوں نے 2008 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیااور انٹرنیشنل کیریئر میں 35 ٹیسٹ 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھ رہ چکے ہیں۔

 

پاکستان

بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا

 ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔
 ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے،تمام مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں پہنچا دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط

ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج ہو گا، کور کمیٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط

پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج منسوخ کرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کردیا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طویل مشاورت کے بعد ختم ہو گیا، اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران اجلاس پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔

کور کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت بارے پریشانی لاحق ہے۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے،ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی بانی سے ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا، ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال  چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی جو کہ قابل ستائش ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین شاہجہان ملک نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا، جدید بیجوں کی تحقیق اور معیاری زرعی طریقوں کے فروغ پر مبنی جامع حکمت عملی تیار ہوگی۔

پاکستان کا باسمتی چاول عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مالی سال 2024ء کے دوران پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں جن کی وجہ موزوں موسمی حالات اور زرعی وسائل کی بھرپور دستیابی ہے۔

یہ سنگِ میل پاکستان کے زرعی شعبے کی ایک نمایاں کامیابی ہے جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کے لیے مزید مواقع پیدا ہونے اور ملکی زرعی پیداوار میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔

ایس آئی ایف سی نے نہ صرف زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی زرعی مصنوعات کی پہچان میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll