جی این این سوشل

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونا 900 روپے اضافہ کے ساتھ2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر ہو گئِ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 900 روپے اضافہ کے ساتھ2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

 10 گرام سونے کی قیمت میں 766 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 2 ہزار 22 ڈالر تک جا پہنچی۔

 

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

تیسرے دن کا آغاز خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ سے بنگلہ دیشی کھلاڑی رن آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

راولپنڈی:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو کمزور پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔

تیسرے دن کا آغاز بنگلادیشی ٹیم نے  پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز سے کیا، لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ اسپنر ابرار احمد نے کیا۔پھر خرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا۔

پاکستان کو چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی۔ اس وقت بنگال ٹیم کے 36 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 16، بابراعظم نے 31، وکٹ کیپر محمد رضوان نے 29 اور آغا سلمان نے 54 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹ لیے لیکن ان کی یہ کاوش اپنی ٹیم کو بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکی۔

پاکستان نے اس میچ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ بنگلادیش کو اب دوسری اننگز میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ میچ میں واپسی کر سکے۔ پاکستانی بولرز نے بنگلادیش کے بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا ۔

اب پاکستان دوسری اننگز میں بڑی برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر وہ بڑی پہلی اننگز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بنگلادیش کے لیے میچ جیتنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں، ڈی گارڈین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی  پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار گارڈین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھا دیئے۔ دی گارڈین کی جانب سے عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرانے پر سوال کیا گیا کہ کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟

برطانوی اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کابل سے امریکی، برطانوی اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی، عمران خان نے طالبان کو "غلامی کی زنجیریں توڑنے" پر مبارکباد دی۔

غیر ملکی اخبار میں کہا گیا کہ عمران خان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا، قبل ازیں عمران خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

دی گارڈین اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجوایٹس کی توہین ہے، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے، کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہ بتائے۔

برطانوی اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ہے، لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

ڈی گارڈین کی رپورٹ نے مطابق کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی طالبان کے حمایتی ہیں۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والا شخص کیسے یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات لڑ سکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر خواتین سے متعلق متنازع بیانات بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امور سے متعلق ہی ہوتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات نہیں کی، نہ ایسا ارادہ ہے، تحریک انصاف کے کسی وفد یا رکن نے الگ سے اسپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کے بارے میں بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ بھی نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسپیکر کو مذاکرات کے لیے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll