پاکستان روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان میں روس کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈانیلہ گانیچ سے ملاقات


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روس کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے بےپناہ امکانات موجود ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان میں روس کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈانیلہ گانیچ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے ، پاکستان روس کے ساتھ تجارت، معیشت، تحفظ ِخوراک ، توانائی، دفاع اور عوامی روابط سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔
صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا کہ پاک ۔روس تعلقات اقوام متحدہ کی مرکزیت اور اصولوں پر مبنی عالمی نظام کے مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں ۔
صدر مملکت نے غزہ کی صورتحال ، فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے خواتین ، بچوں، صحافیوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کی۔صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں سفیر کے کردار کو سراہا۔صدر مملکت نے روسی سفیر کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
- 6 گھنٹے قبل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 4 گھنٹے قبل

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 3 گھنٹے قبل

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 3 گھنٹے قبل

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- ایک گھنٹہ قبل
مہنگا سونامزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل