جی این این سوشل

کھیل

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر رد عمل

آپ کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سن کر بہت حیران ہوئی ہے، محمد رضوان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر رد عمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا.

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں محمد رضوان نے عماد وسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سن کر بہت حیران ہوا، مجھے پختہ یقین ہے کہ آپ کے پاس پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ابھی کئی سال باقی ہیں۔

محمد رضوان نے عماد وسیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، واضح رہے کہ عماد وسیم نے جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

علاقائی

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

گزشتہ رات تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

لاہور : لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بھیانک حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

موٹر سائیکل سوار بچہ ٹرک کے نیچے آ گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاش کو میو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تیز رفتار موٹر سائیکل تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجلی کے نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اخراجات کم کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، 2013  میں بھی ہم نے ورثے میں ملنے والے بجلی کے معاملے کو حل کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام بارے بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ نواز شریف نے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی  اس کے علاوہ پارٹی کو سرگرم اور منظم کرنے کے لئے تجاویز اجلاس میں پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج وہی لوگ چیخ رہے ہیں جو ان حالات کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں،  2017  میں ایک اناپرست اور ضدی نے اپنی ناتجربہ کاری سے ملکی ترقی کو تباہ کیا، آج چور مچائے شور والا معاملہ ہے، یہ آج کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll