علاقائی
کراچی ریسٹورنٹ کی 2برانچیں سیل کر دی گئیں
سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فاسٹ فوڈ برانڈ کی ڈیفنس کھڈا مارکیٹ اور کلفٹن بلاک 2 میں واقع دو برانچوں کو سیل کیا گیا
تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ نے کراچی میں ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کی دو برانچوں کو پوائنٹ آف سیل سے منسلک نہ ہونے پر سیل کیا۔
سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فاسٹ فوڈ برانڈ کی ڈیفنس کھڈا مارکیٹ اور کلفٹن بلاک 2 میں واقع دو برانچوں کو سیل کیا گیا۔
سندھ ریونیو بورڈ نے کہا ہے کہ متعدد نوٹسز بھیجنے کے باوجود متعلقہ ریسٹورنٹ کو پوائنٹ آف سیل سے منسلک نہیں کیا گیا، جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت سالانہ 50 لاکھ روپے سے زائد کا کاروبار کرنے والوں کو پوائنٹ آف سیل سے منسلک کرنا لازمی ہے۔
بورڈ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ریستورانوں میں کھانا کھانے کے بعد اصل رسید ضرور طلب کریں۔
علاقائی
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب
پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔
پاکستان
حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلئے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں، اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا، 7 اکتوبر کو پوری قوم اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے۔
پاکستان
اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار گرفتار
ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں
ذرائع کے مطابق ڈی چوک سے سول کپڑوں میں ملبوس خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار جو بلوائیوں کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے، اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے 5اور حاضر سروس اہلکار جن میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے، کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہُوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج : پولیس احتجاج ناکام بنانے میں متحرک ، داخلی خارجی راستے بند
-
دنیا ایک دن پہلے
قومی سلامتی کےلئے دشمن کے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال کریں گے، شمالی کوریا
-
پاکستان ایک دن پہلے
ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی