پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 74 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے


ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہو گی ۔خیبرپختونخوا میں مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 74 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 31 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اسی طرح بلوچستان میں گھر گھر جا کر ویکسی نیشن مہم کے لیے گیارہ ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا سکیں۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں قطرے پلانے کی مہم جمعہ سے جاری ہے۔اسی طرح صوبہ سندھ میں 80 ہزار سے زائد پولیو ورکرز پر مشتمل ٹیمیں گھر گھر جا کر صوبے کے 30 اضلاع میں 5 سال تک کی عمر کے ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ صحت کو تمام ریلوے اسٹیشنوں اور بس ٹرمینلز پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پولیو ٹیمیں بس سٹاپوں، ریلوے سٹیشنوں، افغان مہاجرین کیمپوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی تاکہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تقاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کا فلسطینی پاسپورٹ کے حامل تمام افراد کو ویزا دینے سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

یوکرین پر روسی حملہ برسوں کی مغربی اشتعال انگیزی اور نیٹو میں شامل کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے، پیوٹن
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونا مزید مہنگا ،نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کو اعلی اعزاز دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو فورس نےمشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے 6 شیر ریسکیو کر لیے
- 6 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر منسوخ
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان فلم اور اسٹیج انڈسٹری کے نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

ایس سی اواجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس ، خضدار حملے اورپہلگام واقعے کی سخت مذمت
- 40 منٹ قبل

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا
- 2 گھنٹے قبل