- Home
- News
نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شاہد بلال نےایڈووکیٹ محمد مقسط کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔
سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ آئین میں ایسانہیں ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری محض 90 دن کے لیے ہے، اگر ملک کا ایگزیکٹو نہیں ہوگا تو ملک چلے گا کیسے؟۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کی تقرری 90 روز کی مدت 15 نومبر کو مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی ہے، لہٰذا آئینی طور پر وہ نگراں وزیراعظم نہیں رہے۔
درخواست کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن نے توسیع نہیں کی، عدالت نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل