جی این این سوشل

دنیا

امریکہ میں انتہا پسندی شخص کی فائرنگ ، تین فلسطینی طلباء شدید زخمی

حملے کے وقت تینوں نوجوان روایتی فلسطینی رمال کفیہ پہنے ایک تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ میں انتہا پسندی  شخص کی  فائرنگ ، تین فلسطینی طلباء شدید زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی ریاست ورمونٹ کے علاقے برلنگٹن میں مسلح انتہا پسند شخص نے فائرنگ کرکے تین فلسطینی طلبہ کو شدید زخمی کردیا۔ حملے کے وقت تینوں نوجوان روایتی فلسطینی رمال کفیہ پہنے ایک تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے، تینوں مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج تینوں طالب علموں میں سے دو کی طبیعت خطرے سے باہر ہے تاہم ایک کی حالت اب تک نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق 2 طالب علم اپنے تیسرے دوست کے گھر تھینکس گونگ چھٹی منانے کیلئے آئے ہوئے تھے، طالب علموں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا جبکہ پولیس کی جانب سے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ اہل خانہ نے فائرنگ کو نفرت انگیز جرم قرار دیا ہے جبکہ امریکی پولیس فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ نے طلبہ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا زخمی طلبہ کے نام ہشام، کنعان عبدالحمید اور تحسین احمد ہیں۔ وزارت خارجہ ترجمان نے امریکا سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

جرم

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں اس ماہ کی28 اور 29 تاریخ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 12خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں۔

یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوئیں اور اب تک 37 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ چودہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایسا کام کیا جس کی جرات دہشتگرد میں بھی نہیں اور ایسے لوگوں سے مذاکرات کرنا ممکن نہیں


انہوںنے کہا کہ اداروں اور قوم سے معافی مانگنے کے بعد پی ٹی آئی کے لیے کہیں جگہ بنے گی۔عمران خان نے ایک خوشحال پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور اب وہ دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی زندگی گزار رہے ہیں اور پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان این آر او چاہتے ہیں اور اس کے لیے امریکی کانگریس کے پاؤں پکڑ رہے ہیں لیکن انہیں یہ کبھی نہیں ملے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی کے بحران سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے جس کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے اور مؤثر بلدیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات

وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے گفتگو بھی کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والےاور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سفیان محسود نے چھوٹی عمر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں.وزیرِ اعظم کی چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ، پاکستان کے نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہی ۔ 

سفیان محسود نے کہا کہ وہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کرے گا ، وزیرِ اعظم نے سفیان محسود سے اس کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو بھی کی ۔ 

وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے گفتگو بھی کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں، مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں. 

سفیان محسود کے والد عرفان محسود نے وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں و جسمانی تربیت کی اپنی اکیڈمی اور اسکے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی کامیابیوں  کے حوالے سے آگاہ کیا. 

واضح رہے کہ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور وزیرِ اعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم بھی شریک تھیں.

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll