احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف 190 ملین اسکینڈل کیس کی سماعت کی


190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف 190 ملین اسکینڈل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرکی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، نیب ٹیم کی جانب سے احتساب عدالت کو 23 سے 26 نومبر تک عمران خان کی گئی تفتیش کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
نیب حکام نے پی ٹی آئی چیئرمین کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس میں اب تک مجموعی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جا چکا ہے۔
گزشتہ روز 190ملین پاونڈزاسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے نیب ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب نے عمران خان سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی، ان کے پاس مختلف دستاویزات موجود تھے۔ اس کے بعد نیب ٹیم کے مزید 2 ممبران نے اڈیالہ جیل پہنچ کر دوسرے مرحلے میں تفتیش کی۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیوروکی ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے پندرہ نومبرسے مسلسل تفتیش کررہی ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 16 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 16 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 11 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago




