جی این این سوشل

تجارت

ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دے کر بیروزگاری کاخاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے،سینئر نائب صدر چیمبر

ہمیں اپنی ترجیحات کا از سر نو تعین کرنا ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دے کر بیروزگاری کاخاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے،سینئر نائب صدر چیمبر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ پاکستان میں 17سے 23 سال تک کی عمر کے 94فیصد بچے یونیورسٹی کی شکل تک نہیں دیکھ پاتے اورملک میں صرف 6 فیصد طلبا کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل ہے لہٰذا تعلیمی نصاب کو مقامی صنعتوں اور مارکیٹوں کی ضرورت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرنے سمیت روایتی تعلیم کی بجائے ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دے کر نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ سمیت بیروزگاری کاخاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔

بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ سوشل انٹر ایکشن کے ذریعے انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان فاصلوں کو بآسانی اور جلدی کم کیا جا سکتا ہے اور اس سلسلہ میں کی گئی شروعات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اکیڈیمیا لیڈ کرتا ہے جسے انڈسٹری فالو کرتی ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں یہ فارمولا الٹ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہماری صنعتی ترقی کا عمل رک گیا بلکہ زوال پذیر بھی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے جی ڈی پی میں تعلیم کیلئے وسائل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ترجیحات کا از سر نو تعین کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پرائمری تعلیم لازمی ہے اور اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنے والے والدین کو سزا دی جاتی ہے۔ مزید برآں ان ممالک میں ہر علاقے کے بچے ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کے بورڈز اور سنڈیکیٹ میں چیمبر کے نمائندے کو بھی شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ان تعلیمی اداروں میں مقامی صنعتوں کی ضروریات کے مطابق قابل عمل اقدامات تجویز کئے جا سکیں۔

علاقائی

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے، ترجمان سوئی سدرن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کل 28 جولائی کو صبح پانچ بجے سے لے کر اگلے روز صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے ایک شیڈول جاری کیا ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق 31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ اس سے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا پریشر بہتر ہو جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھو پیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی مکمل بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کامیاب سیاست کیلئے مشورہ

جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا، فواد چوہدری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا میاب سیاست کیلئے مشورہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو کامیاب سیاست کے لئے مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کامیاب عوامی شو پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور جی ڈی اے اگر کامیاب سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں بانی پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا پڑے گا، ورنہ ان کی عشروں سے جاری بے نتیجہ سیاست ہی جاری رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے، اسد قیصر اور محمودخان اچکزئی ان معاملات پر تیزی دکھائیں تاکہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ ہو اور عوامی حکومت قائم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت عوامی قوت دکھانے کیلئے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک انصاف کی تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کی زد میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9.11 روپے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے۔


یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھیجے گا۔ وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll