صحت

بنگلہ دیش میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی

اس سال اب تک 3,09,000 سے زیادہ لوگ ڈینگی وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 30 2023، 11:28 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں رواں سال ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 1606 تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ رواں سال اب تک 3,09,000 سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔

ماہرین صحت نے رواں سال ڈینگی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ عام طور پر مون سون کی بارشیں ختم ہوتے ہی ڈینگی وائرس میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے، تاہم رواں سال صرف نومبر میں ڈینگی کے 38 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ڈھاکہ کی بنگ بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد شرف الدین احمد نے کہا کہ پچھلے سالوں میں اس عرصے کے دوران ہم نے ڈینگی کا کوئی مریض ریکارڈ نہیں کیا۔