جی این این سوشل

دنیا

چین کا اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری طور پر پائیدار انسانی جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک واضح پیغام بھیجے جس میں فلسطینی شہری آبادی کی جبری منتقلی کو مسترد کرنے کی تصدیق کی جائے ، چینی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین کا اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری طور پر پائیدار انسانی جنگ بندی کا مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری طور پر پائیدار انسانی جنگ بندی قائم کی جائے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ متحارب فریقین کو فوری طور پر ایک مستقل اور پائیدار انسانی جنگ بندی قائم کرنی چاہیے۔چین کی طرف سے انہوں نے ایک جامع جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ ایک واضح پیغام بھیجے جس میں فلسطینی شہری آبادی کی جبری منتقلی کو مسترد کرنے کی تصدیق کی جائے اور ساتھ ہی تمام زیر حراست شہریوں اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جائے۔

وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمطالبہ کیا کہ تنازع کے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کریں تاکہ تنازع کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی حمایت کی جا سکے۔

 

گذشتہ ہفتےچین نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعے کی صبح سے شروع ہونے والی اس عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا تھا جس میں بعد ازاں دو دن کی توسیع کی گئی تھی۔ چین کو تاریخی طور پر مسئلہ فلسطین کا ہمدرد اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل کا حامی سمجھا جاتا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اس تنازعے کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس کا مطالبہ کیا تھا۔

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ستمبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اس نئے اقدام نے پہلے ہی آسمان چھوتی مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6.99 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے معیاری گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 82.54 روپے کا اضافہ ہوا۔


 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہو گا۔



پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایسا کام کیا جس کی جرات دہشتگرد میں بھی نہیں اور ایسے لوگوں سے مذاکرات کرنا ممکن نہیں


انہوںنے کہا کہ اداروں اور قوم سے معافی مانگنے کے بعد پی ٹی آئی کے لیے کہیں جگہ بنے گی۔عمران خان نے ایک خوشحال پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور اب وہ دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی زندگی گزار رہے ہیں اور پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان این آر او چاہتے ہیں اور اس کے لیے امریکی کانگریس کے پاؤں پکڑ رہے ہیں لیکن انہیں یہ کبھی نہیں ملے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی کے بحران سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے جس کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے اور مؤثر بلدیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll