Advertisement

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنلز (کل) کھیلے جائیں گے

نورنامنٹ میں 32، 32 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 1st 2023, 8:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنلز (کل) کھیلے جائیں گے

اسلام آباد: پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنلز (کل) ہفتہ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ملائیشیا، مصر اور ہانگ کانگ کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل 2 دسمبر کو، سیمی فائنل 3 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

نورنامنٹ میں 32، 32 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Advertisement