دنیا

بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

ہم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 2nd 2023, 9:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

ڈھاکا: جماعت اسلامی کے بعد بنگلا دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18 ہزار سے زائد رہنما اور حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

لہٰذا ہم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔