غزہ میں سیکڑوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے زخمی ، ہسپتالوں میں جگہ اور وسائل کم پڑ گئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے ہسپتالوں میں وارڈز کے علاوہ کوریڈورز اور انتظامی دفاتر میں بھی اضافی بستر لگا دیئے گئے ہیں۔ غزہ میں بجلی کے بحران کی وجہ سے بھی ہسپتال مشکلات کا شکار،صرف ایک سے تین گھنٹے کے لیے بجلی دستیاب ہے۔ غزہ کے ہسپتالوں میں بجلی کے بحران کے باعث جنریٹرز چلائے گئے لیکن ایندھن کم پڑ گیا۔
دوسری جانب غزہ پر بمباری رکوانے کے لیے مصر کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں لیکن اسرائیل نے جنگ بندی کی ہر تجویز مسترد کردی ہے۔
مصر کے وزر خارجہ سامح شکری نے امن کوششوں کے لیے اردن، روس، سعودی عرب اور امریکا کے رہنماؤں کو لاتعداد فون کالز کیں ۔مصر پہلے بھی اسرائیل فلسطین تنازعات میں امن کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
مصر نے زخمی فلسطینیوں کے علاج کے لیے صحرائے سینا کے ہسپتال خالی کردیئے، ایمبولینسز روانہ کردی گئیں ۔مصری ایمبولینسز لڑائی میں شدت کی وجہ سے فلسطین داخل ہونے اور زخمیوں کو لانے میں ناکام، بارڈر پر طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کم از کم 70 فضائی حملے کیے گئے ہیں ، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ جل رہا ہے۔ اتوار کودو رہائشی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ، حملوں میں کم ازکم 42فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ملبے سے کئی بچوں کی لاشیں نکالنے کے لرزہ خیز مناظر سامنے آئے، ایک بچی 24 گھنٹوں بعد زندہ نکال لی گئی۔
آج بھی اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی گئی ، یہ 2014 میں ہونے والے بمباری کے بعد غزہ کا سب سے زیادہ شدید فضائی حملہ بتایا جاتا ہے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 7 hours ago

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 5 hours ago

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 5 hours ago
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 7 hours ago
صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے
- 10 hours ago
لاہور : الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب انعقاد
- 9 hours ago

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 7 hours ago

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 9 hours ago
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 8 hours ago
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام
- 9 hours ago

رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان
- 10 hours ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا
- 10 hours ago