علاقائی

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرکی دنیا میں بسنے والے تمام سندھیوں کو یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں یوم سندھی ثقافت پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 3 2023، 6:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرکی دنیا میں بسنے والے تمام سندھیوں کو یوم سندھی  ثقافت پر مبارکباد

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے یوم سندھی ثقافت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں یوم سندھی ثقافت پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے یہ پیغام اتوار کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے کہا کہ سندھ کی ثقافت مہذب تہذیب اور روایات کی امین ہے اور سندھ صوفی ازم کی دھرتی ہے، جہاں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی، لعل شہباز قلندر، سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی جیسے عظیم صوفیا کرام کا سایہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھی ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری اور اخلاق و محبت کے جذبوں کا حسن سب سے اعلیٰ ہے۔ اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کی ثقافت بھی دلکش امتزاج کی حامل ہے۔ جسٹس (ر) باقر نے کہا کہ آج کا دن نسل پرستی، انتہا پسندی اور ہر قسم کی تفریق کے خلاف محبت کا درس دیتا ہے۔