پاکستان
مریم نواز کی جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ گرانے کی کوشش کی مذمت
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ گرانے کی کوشش کی مذمت کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما و نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب کی چادر اور چار دیواری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، چادر چار دیواری پر حملہ نیچ حرکت ، گھٹیا سوچ اور ذہنیت کی عکاس ہے۔
جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2021
انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔
لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جو چاہے کر لو ،وقت بدل رہا ہے، اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاؤ کیلئے تمہارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی، انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی۔
علاقائی
مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے3خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ نصیرآباد پہٹکہ سے کیلگراں جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں علاج معالجے کی بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔
تجارت
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اکتوبر کے برعکس نومبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں 12.46ڈالر سے بڑھا کر 12.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
تجارت
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 6 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی