پاکستان اورجرمنی کے ترقیاتی بینک نے بجلی کے ترسیلی اورصحت کے شعبہ جات میں صلاحیتوں میں اضافہ کے معاہدوں پردستخط کردئیے
پاکستان اورجرمنی کے ترقیاتی بینک نے بجلی کے ترسیلی اورصحت کے شعبہ جات میں صلاحیتوں میں اضافہ کے معاہدوں پردستخط کردئیے۔پیرکویہاں جاری اعلامیہ کے مطابق کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر سیباسچئین یعقوب اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدوں پر دستخط کئے جو پاکستان کے ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے جرمنی کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔اعلامیہ میں بتایاگیاہے کہ قابل تجدید توانائی کی کارکردگی کے فروغ” نامی پروگرام کے تحت بینک نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کو 2.5 ملین یورو کی اضافی گرانٹ فراہم کرے گا۔
اس معاونت سے این ٹی ڈی سی کی تنصیبات کے موثر آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اعلامیہ کے مطابق ”نجی شعبہ صحت میں خواتین خود روزگار” پروگرام کے لئے بینک اضافی 1.5 ملین یوروفراہم کرے گا ۔ اس اقدام کا مقصد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 400 کلینک قائم کرکے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے جس سے آمدنی پیدا کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے۔یہ معاونت جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تریب دیا گیاہے جس کے تحت دیہی علاقوں میں تولیدی صحت کی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا۔
اقتصادی امور کے سیکرٹری کاظم نیاز نے جرمنی کی حکومت کی مسلسل حمایت اور پاکستان میں اقتصادی و پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں کے ایف ڈبلیو کے اہم کردار کو سراہا۔ سیباسچئین یعقوب نے کہاکہ توانائی اور گورننس کے شعبوں میں کے ایف ڈبلیو کی فنڈنگ سے نہ صرف شعبوں میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی مددملے گی۔
انہوں نے کہاکہ جرمنی نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی حالات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ نئے معاہدوں سے جرمنی کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ایک قابل اعتماد شراکت دار بننے کے عزم کی نشاندہی ہورہی ہے
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 4 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 3 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 4 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 5 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 22 منٹ قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 29 منٹ قبل