تمام متاثرہ ممالک کو موسمیاتی موافقت کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت ہے،انوارلحق کا کڑ
انوارلحق کا کڑ نے کہا کہ موسمیاتی اقدامات کیلئے یہ عشرہ فیصلہ کن ہے اور فوری طور پر کوئی اقدام نہ کرنے سے انتہائی بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں پر پاکستانی منڈی میں نئے مواقع تلاش کرنے اور معاشی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے لاتعداد مواقع موجود ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کو زراعت، توانائی، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لاجسٹک اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات سمیت اہم ممالک میں سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع پالیسی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیر اہتمام پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو سے بین الاقوامی تاجروں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد راغب ہوئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تمام متاثرہ ممالک کو موسمیاتی موافقت کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی اقدامات کیلئے یہ عشرہ فیصلہ کن ہے اور فوری طور پر کوئی اقدام نہ کرنے سے انتہائی بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو کہ تیزی سے توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی مالیاتی اہداف کے بارے میں معاہدے پر مبنی ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی موافقت، محفوظ تعمیرات اور نقصانات کے ادارے پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے 2030 تک 24کھرب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہے۔

نواز شریف کے صاحبزادےحسن نوازبرطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ
- 6 گھنٹے قبل

مہنگا سونا آج پھر مہنگا،قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ، خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار
- 5 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسحاق ڈار
- 3 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر
- 7 گھنٹے قبل

سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے17 بچے انتقال کرگئے
- 7 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
- 2 گھنٹے قبل

عید الفطر پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،5پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
- 3 گھنٹے قبل

مسافروں کے ممکنہ رش کے پیش نظر ریلوے حکام کا عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل