جی این این سوشل

پاکستان

چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 12دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی

عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 12دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عدالت نے 12 دسمبر کو فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن ہے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی، آئندہ تاریخ 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فرد جرم نئی تحریر ہوگی، نقول میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سائفر کیس میں قصوروار قرار دیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ سائفر کیس کی سماعت ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

لاہور : پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبے کے مختلف شہروں میں سے لاہور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ راولپنڈی سے 4 اور چکوال سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے، انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں مچھر مارنے کی مہم، لوگوں کو آگاہی دینا اور ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی میں آئندہ چند روز میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

خلیج بنگال سےمرطوب ہوائیں 2 ستمبرکو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں آئندہ چند روز  میں  گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

مون سون ہواؤں کے زیراثر کراچی میں 3 سے 4 ستمبر کے درمیان گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سےمرطوب ہوائیں 2 ستمبرکو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے،جو اسی روز شام /رات ملک کے مغربی حصوں پر اثرانداز ہوں گی،جس کے زیر اثر کراچی میں 3 سے4 ستمبر(منگل،بدھ)کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو،حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،مٹھی،میرپورخاص،جیکب آباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، تھرپارکر، مٹھی، عمرکوٹ، سانگھڑمیں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق  پیر کو کراچی میں مطلع جزوی/ مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام/ رات پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو مطلع جزوی ابرآلود،صاف اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کوکراچی میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 جبکہ نمی کا تناسب 76 فیصد رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب

درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب 

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے کیس کے حوالے سے سماعت کی۔ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نےتمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےآئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یو کے کیلئے جانا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll