پی آئی اے کی نجکاری بین الاقوامی تجربات اور عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق ہو رہی ہے ،انوارلحق کاکڑ
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج طے کریں گے کہ کونسی سیاسی جماعت عوام میں مقبول ہے


گران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن موثر انداز میں اپنا کام کر رہا ہے اور حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی۔
ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف الزام تراشی اور بیانات میں فریق نہیں بن سکتی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج طے کریں گے کہ کونسی سیاسی جماعت عوام میں مقبول ہے۔
پاکستان کے کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف منصوبوں کیلئے معاہدوں پر دستخط سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری کا ایک نیا دور شروع ہو گا کیونکہ پاکستان تجارت اور مینوفیکچرنگ کا مرکز بن جائیگا۔
پی آئی اے کی نجکاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ سب بہترین بین الاقوامی تجربات اور عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق کیا جا رہا ہے۔افغان شہریوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی ان کے ملکوں کو واپسی کے بارے میں ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی افغان شہری یہاں کاروبار کرنا چاہتا ہے تو وہ وطن واپس جائے، کابل میں ہمارے سفارتخانے سے مستند دستاویزات حاصل کرے اور اس کے بعد کاروباریا تجارت کیلئے اس کا خیرمقدم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے ویزہ اور دستاویزی عمل کو مزید آسان بنایا جائیگاافغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کے ساتھ باضابطہ طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پرراہداری کھولنے کے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف غیرمعمولی ظلم و بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- a day ago

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- a day ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- a day ago

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- a day ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- a day ago
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 20 hours ago

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 20 hours ago

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- a day ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- a day ago

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- a day ago

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- a day ago




.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)

