وزیراعظم نے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے نظام کی نگرانی کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر بھی زوردیا


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے جامع ہنگامی منصوبہ وضع کیاجائے ۔آج اسلام آباد میں انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پولیو وائرس کے انتہائی خطرے والے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر مربوط پروگرام تیار کرنے کی ہدایات بھی دیں۔
وزیراعظم نے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے نظام کی نگرانی کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔
انوارالحق کاکڑ نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ بہترین عالمی تجربات کے تحت لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔
ملک میں حال ہی میں سامنے آنے والے پولیو کے حالیہ مریضوں پر وزیراعظم نے کہاکہ یہ معاملہ باعث تشویش ہے کہ پولیو وائرس اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ دانشوروں ، اساتذہ اوروالدین سمیت تمام متعلقہ فریقوں کو انسداد پولیو کی آگاہی مہم کا حصہ بناناچاہیے۔انہوں نے انسداد پولیو مہم میں دانشوروں کے اہم کردار کواجاگر کرنے کیلئے کنونشن منعقد کرنے پر بھی زوردیا ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی جامع سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔اجلاس کو بتایاگیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ، لکی مروت اورٹانک کے انتہائی خطرے والے علاقوں میں انسداد پولیو کے خصوصی صحت کیمپ قائم کئے گئے ہیں ، اجلاس کو یہ بھی بتایاگیا کہ حالیہ انسداد پولیو مہم میں اب تک چار کروڑ چالیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 15 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 19 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 19 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 15 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 20 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago






