روسی صدر پیوٹن کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، پیوٹن
ریاض: سعودی عرب کے دورہ پر موجود روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں کہا ہے کہ خطے میں جو ہورہا ہے اس پر بات چیت بہت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حل کیلئے دونوں ممالک روس اور سعودی عرب کے مشترکہ کردار کو سراہا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، روس یوکرین جنگ کے علاوہ مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی اور روس باہمی مفادات سمیت روس، سعودی عرب، مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کیلئے فائدہ مند منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ خطے میں جو ہورہا ہے اس پر بات چیت بہت ضروری ہے۔
روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے سعودی شہزادے کو دورہ ماسکو کی دعوت بھی دی۔جبکہ صدر پیوٹن کی دعوت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 12 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 19 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- 21 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 20 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 12 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 12 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 11 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 20 گھنٹے قبل