کھیل
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے ہرادیا
پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹرک مکمل کی
اسلام آباد: ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جاری ملائشیا کے شہر کوالمپور میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے ہرادیا ہے۔
ارشد لیاقت نے اپنی شاندار ہیٹرک مکمل کی۔ ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پول کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔
پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹرک مکمل کی۔ ارشد لیاقت نے 19 ویں، 30ویں اور 54ویں منٹ میں تین گول کئے۔ جبکہ کپتان عبدالحنان شاہد نے 32 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ایک گول سکور کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیل کے اختتام تک کسی کھلاڑی نے گول سکور نہیں کیا۔مین آف دی میچ ارشد لیاقت قرار پائے۔ پاکستان ایونٹ کا تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان
ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا
ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اُنہیں سراہا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی سلسلے میں پاک فوج کے سربراہ کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔
سربراہ پاک فوج نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی دعوت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے پر اُن کی تعریف کی جس سے دونوں ملکوں اور افواج کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔
علاقائی
سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے
پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں
کراچی: سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچادیا گیا۔
گذشتہ رات 12 بج کر 10 منٹ پر اسپیشل ٹرین کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تھا۔
اسپیشل ٹرین 16 کوچز پر مشتمل تھی جس میں میں 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 1 بزنس کلاس، 1 اے سی پارلر اور 11 اکانومی کلاس شامل تھیں۔
پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کا یونیفارم اور بھاری تعداد میں اسلحہ و شیل کچھ روز وبل ہی بھیج دیے گئے تھے۔
پاکستان
پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں
اسلام آباد : پاک فوج 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کو شرپسندوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس سلسلے میں پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقے میں گشت جاری ہے، کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن
-
پاکستان 2 دن پہلے
سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب
-
پاکستان ایک دن پہلے
ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان ایک دن پہلے
دارلحکومت میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم