پاکستان
کورونا وائرس : ملک میں ایک روز کے دوران 135 افراد انتقال کرگئے
اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 135 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2566نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید135فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82ہزار 928ہو گئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ28ہزار 775ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 500افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99ہزار 913ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 824 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 27ہزار224ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3804افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار931کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 267مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد79 ہزار371جبکہ اموات کی تعداد733تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 428افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار286ہوچکی ہے جبکہ 517افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2989فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 95 ہزار511مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
علاقائی
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔
بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔
کھیل
ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے
برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
دنیا
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں، خبر ایجنسی نے دعویٰ
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعے کا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہے جنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والے مارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔
ابتدائی طور پر افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب 'WAR' میں مارک ملی کا حوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اور ان کے پروفیشنل کردار سے متعلق تنقید کرتے رہے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
کھیل 9 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک