جی این این سوشل

تجارت

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ ، وزیراعظم سمندر پار پاکستانیوں کے مشکور

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی وطن کیلئے محبت کی شاندار الفاظ میں تعریف بھی کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ ، وزیراعظم سمندر پار پاکستانیوں کے مشکور
ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ ، وزیراعظم سمندر پار پاکستانیوں کے مشکور

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سب سے بڑا اثاثہ سمجھا ہے، اپریل میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر 2.8 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مالی سال2021 کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر 24.2 بلین ڈالر تھیں۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ  بیرون ملک پاکستانیوں نے پورے مالی سال 2020 میں حاصل کردہ  ترسیلات زر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان پر  اعتماد کے لیے سمندرپار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ۔

گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق فروری کی ترسیلات فروری 2020ء کے مقابلے میں یہ 24.2 فیصد زائد رہیں۔جولائی تا فروری مالی سال 21ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات 18.7 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔جولائی تا فروری کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 24.1 فیصد زائد رہیں۔ سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات مالی سال 2021 میں جولائی تا جنوری 13 ارب 89 کروڑ رہی جو ملک کی ترسیلات زر پر بڑھتے ہوئے انحصار کی عکاسی کرتی ہے۔

 اس عرصے میں متحدہ عرب امارات سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، برطانیہ سے 2.2 ارب اور امریکا سے 1.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ ترسیلات زر کے لیے پاکستان حکومت اور اسٹیٹ بینک مسلسل آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ ترسیلات زر میں متواتر اضافہ بڑی حد تک بینکاری ذرائع کے بڑھتے استعمال کا عکاس ہے، باضابطہ ذرائع سے رقوم کی آمد کے فروغ میں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی کوششیں شامل ہیں۔ رقوم کے تبادلے کی مارکیٹوں میں نئے ضوابط متعارف کروائے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان

گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، ڈاکٹر سیف

پنجاب میں اندھیرنگری مچی ہوئی ہے،کسان سلاخوں کےپیچھے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، پنجاب میں اندھیرنگری مچی ہوئی ہے،کسان سلاخوں کے پچھےہیں۔

گندم بحران پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ گوالمنڈی کی راج کماری کو کسانوں کے مسائل کا ادراک نہیں، ٹک ٹاک کےلئے گندم کی کٹائی کا افتتاح کرنے والی نے کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھا بھی نہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ انتہائی غیر سنجیدہ اور انتہائی غیر ذمہ دار لوگوں کے ہاتھ میں کڑوروں انسانوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار جعلی فارم 47 کے ذریعے دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر باجی نے ٹک ٹاک کے لئے گندم کی کٹائی کا افتتاح تو کیا تھا، اب کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھتی بھی نہیں، نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

بیرسٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ راج کماری فسطائیت کی انتہا پر پہنچ گئی ہے، کسان رل رہے ہیں اور ٹک ٹاکر باجی پولیس وردی میں مزے لے رہی ہے، جعلی فارم 47 ہیروئن کو کسانوں کے مسائل کا بالکل ادراک نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر کا دورہ

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا  گوادر کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ جمعہ کو گوادر کا تین روزہ اہم دورہ کیا۔

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


گوادر میں وزیر سمندری امورکا پہلا دن مصروفیات سے میں گزرا ،  جس کا آغاز GPA ہیڈ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت سے ہوا، جہاں چینی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین گوادر پورٹ پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس کے بعد چیئرمین سی او پی ایچ سی کی جانب سے پورٹ کے آپریشنز اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر نے فری زون کا دورہ بھی کیا، جس میں نو تعمیر شدہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن کا دورہ بھی شامل تھا۔

 وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں جاری کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گروپوں خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کی مالی معاونت اور تربیت کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اُٹھایا ہے۔

نیویارک میں ''کلچر آف پیس'' کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے ، پاکستانی سفیر نے بھارت میں بی جے پی ، آر ایس ایس حکومت کے 2014میںاقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم کے سلسلے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورت حال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll