Advertisement
پاکستان

پاک فوج نے روسی ویکسین کی 20لاکھ ڈوز کا آرڈر دیدیا

راولپنڈی : پاک فوج نے مہلک وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے روسی ویکسین Sputnik V کی 20لاکھ خوراکوں کاآرڈردے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 19th 2021, 1:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات  کے مطابق  افواج پاکستان بھی مشکل کی اس گھڑی میں  عوام کے شانہ بشانہ  ہے ، پاک فوج کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے روسی ویکسینSputnikV کی 20لاکھ خوراکیں منگوائی گئیں ہیں ،  ویکسین کی 2 لاکھ ڈوزکی پہلی کھیپ پاکستان آنےکیلئے ایئرپورٹ پر موجود ہے جبکہ  پاک فضائیہ کاطیارہ پہلی کھیپ لےکرابوظہبی  سےپاکستان کیلئےکچھ دیربعدروانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید135فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82ہزار 928ہو گئی ہے ۔

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ28ہزار 775ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 500افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 99ہزار 913ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 824 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 27ہزار224ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3804افراد چل بسے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار931کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 267مریض چل بسے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد79 ہزار371جبکہ اموات کی تعداد733تک جاپہنچی ۔گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 428افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار286ہوچکی ہے جبکہ 517افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  2989فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 95 ہزار511مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 16 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 19 hours ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 18 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 12 hours ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 19 hours ago
Advertisement