اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا ، وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال ہوگا ،اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی ۔وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کی منظوری دے گی جبکہ وفاقی کابینہ اقوام متحدہ کی چارگاڑیوں کوپاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری دے گی۔ کابینہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دے گی ۔ اجلاس میں ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے کی منظوری ، الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کومسافراورکارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی جبکہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری سمیت الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان تعینات کرنے کی بھی منظوری دے گی ۔اجلاس میں بیرون ملک پاکستانی مشنزمیں کمیونٹی ویلفیئراتاشی تعینات کرنے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کابینہ نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی پر غور کرے گی۔
کابینہ اجلاس میں کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق ہو گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔
رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی
- 11 hours ago

وفاقی حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
- 12 hours ago

آزادانہ صحافت جمہوریت کا اہم حصہ ہے، وزیر اطلات
- 11 hours ago

آئی ایم ایف سے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے مذاکرات جاری
- 12 hours ago

ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

امریکا میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیلئے رجسٹری بنانےکی تیاری
- an hour ago

شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
- 9 hours ago
ایلون مسک نے ملازمین کو بڑی وارننگ دے دی
- 12 hours ago

او جی ڈی سی ایل نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یومیہ تیل کی پیداوار میں 10 ہزار بیرل کا اضافہ کردیا
- 11 hours ago

افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری نے تباہی مچادی ،29 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی اور اور پائیدار امن پر زور
- 2 hours ago

جانیے سادہ خوراک سے کن امراض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے
- 9 hours ago