دنیا
اسرائیل کی لبنان پر بھی گولہ باری ،امریکہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
غزہ : اسرائیل کی جانب سے منگل کی صبح بھی غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر بھی گولہ باری کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پر حملوں کے معاملے پر جنگ بندی کے لئے سفارتی کوششیں بھی تیز ہوگئیں ، واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ تیسری فون کال پر گفتگو کی اور جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کیا ، بائیڈن نے اسرائیل سےبے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کامطالبہ کیا۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی میں سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا،اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی کےشمالی علاقوں میں بھی بمباری کی۔ فلسطینی گروپوں نے اسرائیلی شہروں کی طرف راکٹ فائر کیے ، اسرائیلی فوج کی جانب سے چھ ناکام راکٹ حملوں کے جواب میں لبنان پر بھی گولہ باری کی گئی ۔
فلسطینی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے فلسطینی علاقوں پر حملوں میں سات ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں، مستقل جاری فضائی حملوں میں دو سو زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچوں کی ہے، فلسطینی وزیرصحت کاکہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں ایک تہائی بچّے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے الجیریا کے مستقل نمائندے کی درخواست پر فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر 20 مئی کو اجلاس طلب کرلیا۔
موسم
شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔
علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔
دنیا
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغازکردیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سےبرطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اوروائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعےکا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہےجنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والےمارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔
خبر ایجنسی نے لکھا کہ ذریعے نے مزید بتایا کہ افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔
رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔
واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اوران کے پروفیشنل کردار سےمتعلق تنقید کرتےرہے ہیں۔
علاقائی
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔
بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا