جی این این سوشل

دنیا

عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق

عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بغداد: عراق کے علاقے اربیل کے قصبے سوران میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوران کے محکمہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری اور چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارتکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتا ل میں منتقل کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے۔

 

علاقائی

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

100 انڈیکس 386 پوائنٹس اضافے کے بعد 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں  کاروبار کا آغاز 386 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 477 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس 95240 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران پی ایس ایکس میں کاروبار کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج 2025 کے لیے ملک میں  درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گیا ہے،حج درخواستیں نامزدہ کردہ 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی اور باقی واجبات یکم تا 10 فروری تک  ادا کرنا لازمی ہوں گے۔

ترجمان مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے۔جبکہ  سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔ بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہوگی۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔  جبکہ حج کی اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز اور قربانی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں تاہم شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل اوور 12 سال سے کم عمر  افراد کو  حج کے سفر  اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے  کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائیٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہر قسم کی مفصل رہنمائی میسر ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll