وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید پولیس افسر کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں


نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او محمد مراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید پولیس افسر کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکے میں زخمی راہگیروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، پوری قوم وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 8 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 10 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 گھنٹے قبل



