دنیا کے دوسرے حصوں کی طرح آج پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


دنیا کے دوسرے حصوں کی طرح آج پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔اس سال دن کا موضوع ہے ''سب کے لئے آزادی، مساوات اور انصاف۔''عالمی دن کا مقصد انسانی حقوق کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر شعور اجاگرکرنا اور ان کی پاسداری کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔یہ دن ہر سال 10دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی منشور کی منظوری اور اعلان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
صدرڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے آئین، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور دوسرے متعلقہ عالمی قوانین میں دیئے گئے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان کا آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے اور حکومت نے ان حقوق کے تحفظ کے لئے کئی قانونی، سماجی اور معاشی اقدامات کئے ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا پاکستان نے تمام اقلیتوں کیلئے سازگار ماحول اور مساوی مواقع فراہم کئے ہیں جنہیں برابر سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔صدر نے کہا یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ فلسطینی عوام کو ان حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور انہیں اسرائیل کی طرف سے بدترین ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کا سامنا ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت داخلی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی کوششیں جاری رکھے گی۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے تمام شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی حفاظت اور احترام کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی تمام اقدار اور معاہدوں کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کے پاکستان کے مطالبے کو دہراتے ہوئے بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 8 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 9 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 11 hours ago



