فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں: مخدوم شاہ محمود قریشی
اسلام آباد :وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے ہیں،وزیرخارجہ نے کہاکہ میں اس وقت ترکی میں موجود ہوں اور فلسطینی وزیر خارجہ نے بھی آج ترکی پہنچنا تھا لیکن فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں فلسطین کی صورتحال اور سفارتی کاوشوں کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی حکمت عملی واضع ہے ، پاکستان اور ترکی دنیا کو قائل کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے بمباری کو فوری طور پر روکا جائے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسرائیل بمباری کررہا ہے ، یہ انسانی حقوق اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے ، اسرائیل نہتے فلسطینوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ، اسرائیل فلسطینوں کو زبردستی اپنے گھروں سے بے دخل کررہا ہے ۔اسرائیل مسائل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے ، اس بربریت کو فی الفور رکوانے کی ضرورت ہے ۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی بمباری سے لوگوں کا اسپتالوں سے رابطہ منقطع ہو رہا ہے ، یورپی ممالک میں مقیم مسلمان فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم رکوانے کیلئے دباؤ ڈالیں،فلسطین میں بمباری سےبجلی منقطع، جبکہ پانی اور اشیائے خورونوش کی سپلائی متاثر ہے،فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، انڈونیشا کی وزیر خارجہ نےبھی یقین دہانی کروائی کہ وہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گی ۔انڈونیشا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک ہے ، انڈونیشا کی وزیر خارجہ کی نمائندگی بہت بڑی کامیابی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ترک وزیرخارجہ کیساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے روانہ ہونا تھا،لیکن آج ہم نے روانگی موخر کر دی ہے، فلسطین کےوزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ہم چاہتے ہیں فلسطینی وزیرخارجہ بھی جنرل اسمبلی میں ساتھ چلیں،فلسطینی وزیرخارجہ کو جنرل اسمبلی نہ آنےدیا تو بڑی ناانصافی ہوگی،میری امید اورخواہش ہے کہ فلسطینی وزیرخارجہ پہنچ جائیں۔فلسطین کی صورتحال پر دنیا میں عوامی ردعمل بہت حوصلہ افزا ہے۔ وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ فلسطین کےعوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ متفق ہوکر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اہم سفارتی مشن پرترکی میں ہیں جہاں وہ فلسطین کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پردنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے ۔ ایک بیان کے مطابق وزیرخارجہ سوڈان، فلسطین اورترکی کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوں گے۔وزیرخارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔نیویارک میں اپنے قیام کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی مختلف اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں کرینگے اورفلسطین کی صورتحال پرپاکستان کے موجودہ موقف کے بارے میں عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

