- Home
- News
کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم
کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، انوار الحق کاکڑ
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور ضلعی انتظامیہ کو کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ملک میں یوریا کھاد کی طلب و رسد اور قیمت پر ہنگامی جائزہ اجلاس ہوا،جلاس کو ملک میں یوریا کھاد کی حالیہ پیداوار، طلب اور کسانوں کو فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں یوریا کی پیداواراور سٹاک گندم کی حالیہ فصل کے لیے کافی ہے جبکہ بفر اسٹاک کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کی جا رہی ہے جس کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے تک پاکستان پہنچ جائے گی۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو حکومتی رعایتی قیمتوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے لیے تمام صوبوں کی کابینہ میں سمریاں جلد منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
اس موقع پر نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کرے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، یوریا کھاد پر حکومتی سبسڈی کسانوں، جو اس کے صحیح مستحق ہیں تک پہنچائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر یوریا کی بلا تعطل فراہمی کے لیے لائحہ عمل بنا کر فوری طور پر پیش کیا جائے، وزارت صنعت اور وزارت غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کو یوریا کھاد کی پیداوار اور رسد کے اعدادوشمار فراہم کرکے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے کارروائیوں میں معاونت یقینی بنائے، صوبائی سرحدوں پر کھاد کی نقل وحمل کی نگرانی کی جائے اور وہ کھاد جو صوبائی ضرورت کو پوری کرنے کے لیے ہو، اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ یوریا کھاد پر سبسڈی کا بوجھ تمام صوبے اپنی اپنی کھپت کے تناسب سے اٹھائیں، فصل کی بوائی کے دوران یوریا کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں اور متعلقہ صنعت سے مشاورت سے ایک جامع فریم ورک مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
نگراں وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو کھاد کی رعایتی قیمت پر فراہمی یقینی بنا کر رپورٹ کل تک پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل